گوندل تاسیالکوٹ روڈکی تعمیرومر مت کاآغازکردیاگیا

گوندل تاسیالکوٹ روڈکی تعمیرومر مت کاآغازکردیاگیا

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )عرصہ درازسے کسی مسیحا کی منتظرگوندل تاسیالکوٹ روڈکی تعمیرومر مت کاآغازکردیاگیا،مراکیوال تاگوندل اورگوندل تاچپراڑبندروڈکی مرمت کی جائے گی ۔

 گزشتہ 15 سال سے ٹوٹ پھوٹ کے شکارگوندل تاسیالکوٹ روڈکی مرمت کاآغازہوتے ہی شہریوں نے اطمینان کااظہارکیاہے ،عوامی نمائندوں بالخصوص ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی اورایم پی اے راناعارف اقبال نے حلقہ پی پی44کی مرکزی شاہراہ گوندل روڈکیلئے فنڈزحاصل کیااوراب باقاعدہ طورپراس کی مرمت کاکام شروع ہوچکاہے ۔سیالکوٹ تاگوندل روڈکے ساتھ ساتھ اسی منصوبے کے تحت بدحالی کے شکارگوندل تاچپراڑبندروڈکی بھی مرمت کی جائے گی۔ سڑک کی تعمیرومرمت شروع کرانے پرعلاقہ مکینوں اورسابق چیئرمین یوسی مراکیوال ذوالقارعلی،سابق جنرل کونسلرمیاں شمس نے ارمغان سبحانی اورراناعارف اقبال ہرناہ کاشکریہ اداکیا۔ٹھیکیدارکیمطابق مراکیوال تا چپراڑ روڈ کو6ماہ میں مکمل کیاجائے گا ،بھاری مشینری کے ساتھ تیزی سے کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں