ڈسکہ : فٹ پاتھوں پر تجاوزات ، دکانداروں ، ریڑھی بانوں کا سروس روڈز پر قبضہ

ڈسکہ : فٹ پاتھوں پر تجاوزات ، دکانداروں ، ریڑھی بانوں کا سروس روڈز پر قبضہ

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر بنگلہ چوک سے معراج چوک تک دکانداروں، ریڑھی بانوں کاسروس روڈز پر قبضہ، پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

 ڈسکہ شہر اور نواح میں لاری اڈا سمیت اہم شاہراہوں پر فٹ پاتھ پر تجاوزات کی بھر مار ہو گئی ، دکانداروں کا سروس روڈ پر قبضہ جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دکاندار سروس روڈ پردوبارہ قابض ہونے لگے ۔ ڈسکہ شہر و گردو نواح میں لاری اڈا سے لے کر بنگلہ چوک ،بنگلہ چوک سے معراج چوک ،معراج چوک سے میلاد چوک تک فٹ پاتھ اور سروس روڈ پر بااثر دکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے ، تحصیل انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے با و جود فٹ پاتھ اور سروس روڈ پر تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ملحقہ بااثر دکانداروں نے اپنا اثرورسوخ استعمال کر تے ہو ئے تجاوزات آپریشن کو رکوا دیا ہے اور تجاوزات کی زد میں آنے والی اپنی دکانیں بچالی ہیں ۔شہریوں نے تجاوزات کیخلاف بلا تفریق کا رروا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں