تتلے عالی :وارداتوں میں موٹرسائیکلیں وقیمتی سامان غائب

تتلے عالی :وارداتوں میں موٹرسائیکلیں وقیمتی سامان غائب

تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کے واقعات میں موٹرسائیکلیں ودیگر قیمتی سامان غائب ہوگیا۔تتلے عالی کے احمد علی کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔۔۔

وقاص ٹاؤن کے عابد حسین کی موٹر سائیکل نمبر اے کیو ای7693 مسجد بہار مدینہ کے باہر سے چوری ہو گئی،تتلے عالی میں معظم اشرف کے کیفے کے باہر کھڑی بغیر نمبر موٹر سائیکل چوری ہو گئی،تتلے عالی میں سوئی گیس کے سی پی سٹیشن سے ٹرانسفارمر ودیگر اشیا چوری ہو گئیں،تتلے عالی میں عمران سلیم کی حویلی سے 3لاکھ روپے کی بھینس چوری ہو گئی ،بڈھاگورائیہ میں محمد بوٹاکے میڈیکل سٹور کا واٹر پمپ چوری ہوگیا،تنگ کلاں میں عدیل انجم کے زرعی رقبہ سے پنکھا،ٹینکی چوری ہو گئی ۔زمیندار تنویر کا بھی پانی والا پنکھا چوری ہوگیا۔چڈیالہ کلاں میں نسیم اختر کے ڈیرے سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا،بڈھا گورائیہ میں زوہیب اصغر کی دکان سے ایک لاکھ25ہزار روپے کا پٹرول ،بیٹریاں چوری ہو گئیں،تتلے عالی میں ظہیر کی ا ینٹیں چوری ہو گئیں،تنگ کلاں میں سمیع اﷲ کے ڈیرے سے موٹر وتار چوری ہو گئی۔تتلے عالی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں