حافظ آباد:سکول کے سامنے کھلا مین ہو ل طلبہ کیلئے خطرہ

 حافظ آباد:سکول کے سامنے کھلا مین ہو ل طلبہ کیلئے خطرہ

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )گورنمنٹ ایم سی برانچ نمبر1حافظ آباد کے سامنے شاہراہ عام پر کھلا مین ہول راہگیروں اور سکول جانیوالے طلبہ کیلئے خطرہ بن گیا ۔

چند روز قبل بجلی محلہ میں جامع مسجد المجددیہ کے قریب اور گورنمنٹ ایم سی برانچ نمبر1کے سامنے مین سیوریج لائن کو کھولنے کے مین ہول کی کھدائی کی گئی جس کے بعد ایک ہفتہ گزرنے کو ہے لیکن اس مین ہول کی تاحال مرمت نہ کی گئی ہے جس کی وجہ سے کھلے مین ہول کے باعث نہ صرف موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی ہورہے ہیں بلکہ سکول میں آتے جاتے معصوم بچوں کے سر پربھی خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر سے کھلے مین ہول کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں