جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن ،ماڈل بازار میں منتقل

گو جرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کا حیدری انڈر پاس میں لگائے گئے ماڈل ریڑھی بازار کو کامیاب بنانے کیلئے جی ٹی روڈ،پیپلز کالونی سمیت دیگر مقامات پر لگی تمام ہتھ ریڑھی کو اٹھا کر ماڈل بازار میں جگہ دیکر۔۔۔
اس کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کوشش جاری ہے ۔ سکواڈ لیڈر انکروچمنٹ رحمت علی انصاری و دیگر نے تمام دن وقفہ وقفہ سے جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا اور 50کے قریب افراد کو مین روڈ سے لیکر ماڈل بازار میں جگہ مہیا کی اور ان کو ہدایات دی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی سہولت سے مستفید ہو ں ۔دریں اثنا 100سے زائد عارضی وپختہ تجاوزات کاموقع پر صفایا جبکہ متعدد تجاوزات کنند گان کو جرمانہ عائد کیا گیا۔