ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال وزیرآباد میں سی ٹی سکین مشین نصب

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال وزیرآباد میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 20 کروڑ روپے کی سی ٹی سکین مشین انسٹال کر دی گئی،جس سے ایمرجنسی میں آنیوالے مریض مفت استفادہ حاصل کرسکیں گے ۔
سی ٹی سکین مشین کی انسٹال منٹ پر سیاسی وسماجی شخصیات کاشف محمود خان ،پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان، ناصر محمود اللہ والے ،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس، اکبر بٹ، اشرف نثار، افتخار احمد بٹ،صابر حسین بٹ،افتخار حسین صدیقی نے ایم ایس ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین سہولت کی دستیابی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔