کھیلتا پنجاب گیمز کی ٹیموں ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں 45 لاکھ 40 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کردیئے گئے۔۔۔
قائد اعظم پبلک سکول میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد تھے ۔ تقریب میں کھیلتا پنجاب گیمز کے انٹر ڈسٹرکٹ گرلز اور بوائز کے الگ الگ مقابلوں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، تیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، میٹ ریسلنگ، ہاکی، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، اتھلیکٹس اور آرچری میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 40 ہزار کے چیک تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خاں، مختلف ٹیموں کے کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز نے ہزاروں نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کئے ہیں، اس ایونٹ سے نہ صرف ابھرتا ہوا ٹیلنٹ سامنا آیا بلکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کی بہترین سہولیات بھی میسر آئی ہیں۔