عملہ صفائی کو مشینری نہ ملی ، کوڑے کے ڈھیر ، لدھیوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ

عملہ صفائی کو مشینری نہ ملی ، کوڑے کے ڈھیر ، لدھیوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ ہو گیا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ نے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ سے 12کروڑ روپے وصول کر کے صفائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دے دیا۔۔۔

جو عملے کو ٹریکٹر ٹرالی ہتھ ریڑھیوں اور دیگر سامان مہیا نہ کر سکی ،گلی گلی کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ نے میونسپل کمیٹی لدھیوالہ سے صفائی کیلئے 12کروڑ روپے وصول کر کے صفائی کا کنٹریکٹ نجی کمپنی کو دے دیا جو تاحال لدھیوالہ اور کوٹ اسحاق سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے عملے کو ٹریکٹر ٹرالی ہتھ ریڑھیاں اور دیگر سامان فراہم نہ کر سکی ،لدھیوالہ سے عالم چوک تک گلیوں اور بازاروں میں فلتھ ڈپو بن گئے ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لدھیوالہ کی دیوار کے ساتھ کوڑے کے ڈھیروں کی وجہ سے جہاں طالبات کا راستہ بند ہو گیا ہے وہیں بد بو اور تعفن کی وجہ سے طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں نے چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر سے اپیل کی ہے کہ کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں