چمڑا سازی کی غیر قانونی فیکٹریاں آلودگی پھیلانے لگیں

چمڑا سازی کی غیر قانونی فیکٹریاں آلودگی پھیلانے لگیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر کے بیشتر علاقوں میں چمڑا سازی کے غیر قانونی کارخانوں اور فیکٹریوں میں زہر آلود بدبودار کیمیکلز والے پانی سے مہلک بیماریوں پھیلنے لگیں جبکہ محکمہ ماحولیات ،لیبر ،صحت اوردیگر ادارے خاموش تماشائی بن چکے ہیں۔۔۔

 بیشتر شہری مختلف امراض کاشکار ہوکر ہسپتالوں میں داخل ہونے لگے ، زہریلے بدبو دار پانی ،دھویں سے جگر ،معدہ ،سانس ،گلے اورآنکھوں کا امراض بڑھنے لگا ۔متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ و دیگر ارباب اختیار سے فیروزوالا روڈ ،شیخوپورہ روڈ و دیگر علاقوں سے خطرناک چمڑاسازی کے کارخانوں فیکٹریوں کو ختم کروا کر عوام کو بے موت مرنے سے بچانے کی اپیل کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متذکرہ علاقوں میں ٹینریز کی وجہ سے زیر مین پینے کا پانی بھی آلودہ و خطرناک ہو چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں