تجاوزات کے خاتمہ سے تاجروں کو فائدہ ہوگا:ڈپٹی کمشنر

 تجاوزات کے خاتمہ سے تاجروں کو فائدہ ہوگا:ڈپٹی کمشنر

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا وزیرآباد کا دورہ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال،سرکلر روڈ،بر تن بازار کا وزٹ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ، سینئر نائب صدر اکبر بٹ،صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن عامر مشتاق چودھری ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شہریوں اور تاجروں کے فائدے کے لئے کیا جارہا ہے اور بازار کھلے ہونے سے جوخریداری کے لئے آتے ہیں ان کے لئے راستوں کو آسان بنادیا گیا ہے اور وہ کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر با آسانی خریداری کرکے اپنے گھروں کو جارہے ہیں،خواتین بھی اب بازار میں با آسانی آجا سکتی ہیں اور بنا کسی مشکل کا سامنا کئے بغیر اشیا خور ونوش اور ضروری سامان کی خریداری کررہی ہیں،تجاوزات کے خاتمہ سے تاجر برادری اور دکانداروں کے بزنس میں بھی اضافہ ہوگا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے سرکلر روڈ پربڑے گندے نالے کی صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دی کہ شہر کے مرکِزی نالوں اور سیوریج سسٹم کو فعال کرنے کے لیے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں