اراضی کے تنازع پر باپ بیٹا، 2خواتین زخمی

اراضی کے تنازع پر باپ  بیٹا، 2خواتین زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں اراضی کے تنازع پر باپ بیٹے اور2خواتین کوزخمی کردیا گیا۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ پتوال میں زمین کے تنازع پر ملزمان صدیق، عثمان نے پستول کے بٹ اور آہنی راڈ مار کر عبدالوحید اور اسکے بیٹے ذیشان کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سدر ہ بدرہ میں آصف، اشفاق اور عرفان وغیرہ عمران شہزاد کی حویلی پر آئے اور زمین پر وٹیں ڈالنے لگے جنہیں منع کیا گیا تو ملزمان نے تشدد کرکے عمران کی بھابھی فوزیہ کو زخمی کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں