گجرات چیمبرآف کامرس کاجامعہ گجرات کیساتھ معاہدہ

گجرات(سٹی رپورٹر) صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری باؤ منیر پشاوری نے یونیورسٹی آف گجرات کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کے موقع پر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ کسی بھی خطے یا ریجن کی معاشی ترقی میں انڈسٹری اور اکیڈیمیہ کا اہم رول ہوتا ہے ، کیونکہ بزنسز اپنی سروس اور پروڈکٹس کے ذریعے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جبکہ اکیڈیمیہ مختلف فیلڈز میں گریجو ایٹس اور پوسٹ گریجو ایٹس اور ریسرچرزپیدا کرتا ہے جو کہ یہاں کی انڈسٹری اور ٹریڈ میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں پبلک سیکٹر یونیورسٹی 2003 میں قائم ہوئی جو کہ انجینئرنگ، میڈیکل، آرٹس، بزنس اور دیگر اہم شعبوں میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔گجرات چیمبر آف کامرس بھی اسی طرح بزنس کمیونٹی کا نمائندہ ادارہ ہے جو بزنس کی ترقی اور گروتھ کے لیے مسلسل سرگرم ہے ۔ ہماری لوکل مصنوعات نہ صرف ملکی ضروریات میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے بلکہ انٹرنیشل سطح پر بھی بہت ساری پروڈکٹس ایکسپورٹ کر کے ملک میں ذر مبادلہ لانے کا سبب بن رہی ہیں۔