شدید گرمی کے با عث تفریحی سر گرمیوں میں کمی

 شدید گرمی کے با عث تفریحی سر گرمیوں میں کمی

وزیرآباد(نامہ نگار)مہنگے جانوروں کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد تیسرے روز بھی قربانی کے جانور نہ خرید سکی،۔۔

 بیوپاری جانور لے کر بکرا منڈیوں میں تین روز تک گاہکوں کا انتظار کرتے ر ہے تاہم محدود پیمانے پر عیدالاضحیٰ کے تینوں دن قربانی کرنے اور گوشت بانٹنے کا سلسلہ جاری رہا ۔بکروں دنبوں چھوٹے جانوروں کی نسبت بڑے جانوروں بیلوں وغیرہ کی قربانی زیادہ رہی۔ بلدیہ کے انتظام کے تحت ملازمین نے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رکھا، مختلف شہروں میں اس حوالے سے شکایات بھی سامنے آئیں۔ عید کے تینوں دن ایک دوسرے کے ہاں مہمان بن کے جانے کا بھی سلسلہ جاری رہا ، سخت گرمی کے باعث اور تفریحی مقامات کے فقدان کے باعث گزشتہ برسوں کی نسبت تفریحی سرگرمیاں کم رہیں ،کاروباری افراد کی جانب سے چھوٹی چھوٹی دکانوں میں لگے جھولوں پر بچوں نے دل بہلایا۔ سڑکوں اور دریا کنارے اور ہیڈ خانکی کے مقام پر بچے اونٹ، گھوڑے کی سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہوتے رہے ،عید قربان پر زیادہ گوشت کھانے شہریوں کو فوڈ پوائزننگ کا بھی سامنا کرنا پڑا ،ہسپتالوں میں مریضوں کا رش رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں