صفائی :سپروائزرز ، سینٹری ورکرز افسروں کے اعزاز میں تقریب

صفائی :سپروائزرز ، سینٹری ورکرز  افسروں کے اعزاز میں تقریب

گجرات (نامہ نگار )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ضلع گجرات میں صفائی اور۔۔۔

 آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے سپروائزرز، سینٹری ورکرز اور افسر وں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کی ،تقریب میں گجرات اور کھاریاں سے تعلق رکھنے والے صفائی عملے ، سینٹری سپروائزرز، افسر وں اور میونسپل کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ صفائی کے عمل میں مثالی کارکردگی دکھانے والے کارکنوں کو نقد انعامات، شیلڈز اور اعزازی میڈلز سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں