گرمی ، عید کی چھٹیوں کے بعد نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)عید کی چھٹیوں کے بعد نجی تعلیمی ادارے کھل گئے قیامت خیز گرمی کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری کلاس رومز میں پنکھوں کی کمی اور۔۔۔
ٹھنڈے پانی کی سہولت نہ ہونے سے چھوٹی کلاسوں کے طالبعلم بے حال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیاں گزرنے کے بعد عالم چوک ،کوٹ اسحاق ،لدھیوالہ ،مغل چک مدوخلیل سمیت دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قیامت خیز گرمی کے باوجود امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ،کلاس رومز میں موسم کے مطابق پنکھوں کی سہولت نہ ہونے اور پینے کے لئے ٹھنڈا پانی نہ ملنے سے طلبا جن میں خصوصاً چھوٹی کلاسوں کے بچوں کی حالت قابل رحم ہو چکی ہے ،دوسری جانب ان نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہم صوبائی حکومت کا حکم ماننے کے پابند نہیں ہیں جس کے بعد والدین پریشان ہوگئے ۔