درجہ حرارت بہت زیادہ ،شہری احتیاط کریں :صدر وائی ڈی اے

درجہ حرارت بہت زیادہ ،شہری احتیاط کریں :صدر وائی ڈی اے

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر)ہیٹ ویو ایک خاموش قاتل ہے ۔گرمی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھنا ہر شہری کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔۔۔

 درختوں کو لگا کر اولاد کی طرح پرورش کرنا ناگزیر ہوچکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند ہو چکا ہے اور ہیٹ ویو جیسے موسمی خطرات انسانی صحت پر مہلک اثر ڈال سکتے ہیں ۔ ہیٹ سٹروک پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ اور بے ہوشی جیسے کیسز ہسپتالوں میں بڑھ رہے ہیں جن کی بنیادی وجہ شہریوں کی لاپرواہی اور احتیاطی تدابیر سے غفلت ہے ۔ڈاکٹر نبی احمد چٹھہ نے عوام الناس کو تاکید کی کہ دن کے اوقات خاص طور پر صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو سر اور جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں