مرالی والہ میں تلخ کلامی پر فائرنگ، خوف وحراس پھیل گیا
تتلے عالی(نامہ نگار )مرالی والہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، علاقہ میں خوف وحراس پھیل گیا۔نواحی گاؤں مرالی والہ کے فیاض کا بیٹا حسن نواز،بھتیجا سیف اﷲ گزشتہ شب 9بجکر30منٹ پر حویلی قمر میں بیٹھے تھے کہ۔۔۔
احسن نواز کے ساتھ اویس،اربازکی معمولی تلخ کلامی ہو گئی، سیف اﷲ نے صلح کر دی ملزمان نے رنجش ختم نہ کی بلکہ بلال،وقار،ذیشان اور10/12 نامعلوم افراد آ ئے اور دروازے کو اینٹیں مارنا شروع کر دیں اندھا دھند فائرنگ کی، علاقہ میں خوف وحراس پھیلا دیا،ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج درج کرلیا ۔