حکومت سمبڑیال میں یونیورسٹی کے فنڈز جاری کرے :اسلم گھمن
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کے ایم این اے بریگیڈئیر (ر)اسلم گھمن نے اپنے ڈیر ے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
سمبڑیال ملکھانوالہ کے قریب زیر تعمیر یونیورسٹی کے فنڈز نام تبدیلی پر روک کر حکومت تعلیم دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے حکمرانوں کی عجیب منتطق ہے کہ پنجاب میں آج کل نام چل رہا ہے اس کے نام سے منسوب یونیورسٹی کا نام رکھنے کی ٹھان رکھی ہے چلیں کوئی بھی نام رکھ لیں یونیورسٹی کے فنڈز تو نہ روکیں کیونکہ یہ بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے بچوں کے تعلیمی مستقبل سے نہ کھیلیں اوراس کے ساتھ ساتھ سپورٹس کمپلیکس بھی بنائیں جن کے لیے اربوں روپے فنڈز منظور کرائے گئے ہیں اورلاہور سیالکوٹ موٹر وے سے لنک کھاریاں موٹر وے بھی التوا کاشکار ہوچکا ہے حالانکہ یہ عوامی منصوبے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے ،حکمران اور سیاسی پنڈت علاقہ بیلے کے ساتھ بہنے والے دریائے چناب سے بڑی مشین لگا کر ریت نکالنے والے مافیاز کی سرپرستی کر کے علاقہ بیلہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں اس سے سینکڑوں ایکڑ زمینیں تباہ وبربادہورہی ہیں اوراس سے بارش اورسیلاب کے پانی سے بیلہ کی تباہی کا مسئلہ بن رہی ہیں ، عوامی مفاد کے پیش نظر ریت نکالنے والی مشین کو فی الفور بند کیا جائے کیونکہ اس سے زمینیں کھوکھلی ہورہی ہیں اورمیں علاقے کی بربادی نہیں دیکھ سکتا میں یہ مسائل اسمبلی کے فلورپر بھی اٹھاؤں گا۔