تاجروں کے کاروبار کے حوالے سے موجودہ پالیسیوں پر تحفظات

تاجروں کے کاروبار کے حوالے سے موجودہ پالیسیوں پر تحفظات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ون یونٹی گروپ کے رہنماسابق صدور چیمبر اخلاق احمد بٹ اور خواجہ ضرار کلیم نے موجودہ معاشی حالات، انڈسٹری کو درپیش چیلنجز۔۔۔

بجلی و گیس کے بڑھتے نرخ اور ایف بی آر کے چھاپوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے مگر حالیہ پالیسیوں اور غیر یقینی صورتِ حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سے مشاورت اور مثبت مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ون یونٹی گروپ نوجوان تاجروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، اس موقع پر حاجی عارف سلیم ،عبدالمجید بلا،فیاض بٹ،ملک اجمل اعوان، نعیم آصف ،عاطف ربانی،صدیق بھٹی،عثمان بٹ، ملک سلیم، صغیر بٹ،گلزار غوری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ،اخلاق احمد بٹ اور خواجہ ضرار کلیم نے مزید کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں تاجروں کے کردار کو جھٹلایا نہیں جا سکتا مگر افسوس کہ کاروباری افراد کو ہی ہر بار قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے ، یہ بات انتہائی دکھ سے کہہ رہے ہیں کئی غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے پاکستان سے اپنا سرمایہ نکالنے کی اطلاعات ہیں جو ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہو سکتی ہیں ہمارے محکموں اور سرکاری اداروں کو اس بارے میں ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل اپنانا ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں