قلعہ دیدار سنگھ کے گلہ آرائناں والا میں ماڈل بازار قائم
قلعہ دیدار سنگھ ،گوندلانوالا (نامہ نگار )قلعہ دیدار سنگھ کے مین بازا ر گلہ آرائناں والا میں ماڈل بازار قائم کر دیا گیا، ایم این اے محمود بشیر ورک اور اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید نے افتتاح کر دیا۔۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ ،صدر مسلم لیگ( ن)تر کیہ میر ابرار احمد،سٹی صدر عاطف سلیم گل،سینئر رہنما شیخ اعجاز احمد بہلولیہ ، شیخ احسان الٰہی ، سٹی جنرل سیکرٹری عبدالحمید مغل، فوزیہ مقصود، سمیت متعدد رہنما موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماڈل بازار عوام کیلئے مثبت اقدام ہے جو نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ محمود بشیر ورک نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ غریبوں کا سوچا ہے (ن)لیگ کا مشن مزدوروں اور متوسط طبقہ کو سہولیات فراہم کرنا ہے جو صرف دعو ئوں تک محدود نہیں بلکہ عملی طور پر ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے ذریعے عوام تک ثمرات پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں ، پنجاب کو خوبصورت بنانے کیلئے انتھک محنت کی جا رہی ہے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔