راہوالی :شوگر ملز چوک سے پلی سٹاپ تک کھلے مین ہولز
راہوالی (نامہ نگار)شوگر ملز چوک سے لے کر پلی سٹاپ راہوالی پر سروس روڈ کیساتھ دونوں اطراف گندے نالوں کے اوپر بنائے گئے کئی مین ہولز کے ڈھکن عرصہ دراز سے۔۔۔
کھلے مین ہولز کو ڈھکنوں سے بند کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نالے کے اوپر بنائے گئے فٹ پاتھ میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے بیکار ہوگئے ہیں کیوں کہ کھلے مین ہولز کی وجہ سے موٹر سائیکلوں اور پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے حادثات کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ کھلے مین ہولز میں گرنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں ۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے سروس روڈ کے دونوں اطراف کھلے مین ہولز کو ڈھکن لگا کر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ راہگیر حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔