یومِ اساتذہ کے موقع پر ہیرو ٹیچر ایوارڈزکے میڈل اور اسناد تقسیم
گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )یومِ اساتذہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی۔۔۔
تقریب میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز کے تحت ضلع بھر کے ممتاز اساتذہ کو تمغوں اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن نُزہت اعوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر کامران صدیقی، ڈی ای او ایلیمنٹری (مردانہ)سید سبطین مظہر، ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ)آسیہ اکبر، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز، ہیڈ ٹیچرز اور بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبہ بھی موجود تھے ۔