استاد کے عالمی دن کے موقع پر میرے محسن تجھے سلام کے عنوان سے تقریب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نوشہرہ ورکاں میں استاد کے عالمی دن کے موقع پر میرے محسن تجھے سلام کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر محسن ڈھلوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی عاکف طاہر، سی او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید سبطین مظہر اور مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان ندیم اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد وہ شمع ہے جو جل کر دوسروں کو روشنی دیتا ہے استاد قوم کا محسن اور معمار ہے جو ہیرے کو تراشتا ہے ، اساتذہ کی خدمات کا جتنا بھی اعتراف کیا جائے وہ کم ہے قوموں کا مستقبل استاد کے ہاتھ میں ہے اور دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اساتذہ کا احترام کرتی ہیں ۔