ہیرو ٹیچر ایوارڈ پیکٹا گکھڑ وزیر آ باد میں تقریب کا اہتمام
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انٹرنیشنل ٹیچر ڈے کے موقع پر ہیرو ٹیچر ایوارڈ تقریب کا اہتمام پیکٹا گکھڑ وزیرآبادمیں کیا گیا۔ یہ تقریب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد کے زیرِ اہتمام اور PMIU کی معاونت سے منعقد ہوئی۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وزیرآباد نوید احمد تھے جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں وقاراحمد چیمہ ایم پی اے وزیرآباد، فیصل سلطان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ اور چودھری اورنگزیب ڈائریکٹر ایلیمنٹری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن شامل تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اظہر اقبال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری معین کھوکھر اور پیکٹا گکھڑ کے پرنسپل سلطان یوسف نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب کے میزبان اور روحِ رواں اختر علی خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیرآباد تھے ۔ مقررین نے اساتذہ کے عظیم مرتبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ استاد معاشرے کی بنیاد اور قوم کی تقدیر کا معمار ہے ۔