انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ٹماٹر 150 کے بجائے 400 روپے کلو تک فروخت

انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ٹماٹر 150 کے بجائے 400 روپے کلو تک فروخت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ٹماٹر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ، 350سے 400روپے فی کلو گرام فروخت ہونے لگے ، ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا،ضلعی انتظامیہ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کر نے میں ناکام ہوگئی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں ٹماٹر 350سے 400روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹماٹر کا سرکاری نرخ 150روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے لیکن کسی بھی جگہ سے اس ریٹ پر فروخت نہیں ہو رہے۔۔۔ ۔سبزی فروش من مانے نر خوں پر فروخت کر رہے ہیں،سستا بازار میں بھی ٹماٹر کی قیمت پر کنٹرول نہیں وہاں سے بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے بغیر کوئی بھی کھانا تیار نہیں ہو تا ،مجبوری میں وہ مہنگا ٹماٹر خرید رہی ہیں کیونکہ ٹماٹر کے بغیر کھانا کا ذائقہ نہیں ہو تا۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی سے انہیں مہنگا مل رہا ہے وہ سر کاری نرخ پر کیسے فروخت کر سکتے ہیں،منڈی سے 300روپے فی کلو گرام کے حساب سے مل رہا ہے ،وہ کیسے 150روپے فی کلو گرام میں فروخت کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں