منشیات عام ملنے پرنشئیوں کے راہوالی میں ڈیرے
راہوالی (نامہ نگار)50سال سے منشیات فروشی میں بدنام زمانہ محلہ پیروشہید راہوالی میں قائم منشیات فروشی کے اڈوں پر کھلے عام ہر قسم کی منشیات ملنے پر دور دراز سے آنے والے درجنوں نشئیوں کے راہوالی میں مستقل ڈیرے ، جی ٹی روڈ۔۔۔
شاہراہ قائد اعظم اور ملحقہ محلوں میں شہریوں اور دکانداروں کی قیمتی اشیاچوری کرنا معمول بنالیا ۔ لیگی رہنما خالد پرویز بلو بٹ کی زیر قیادت شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس افسروں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے سٹیشن کمانڈر سے نوٹس لیکر خانہ بدوش بازیگروں کی چھوٹی سی بستی میں قائم منشیات کے اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔