نوشہرہ ورکاں : انسدادِ پولیو مہم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا
102,477 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) 2025 کی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو رہا ہے ۔ افتتاحی تقریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محسن ڈھلوں، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان، تحصیلدار عثمان غنی گجر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض اور محکمہ صحت کے دیگر افسر موجود تھے ۔شبیر حسین بٹ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، والدین اپنے بچوں کو لازمی قطرے پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے ۔ فوکل پرسن سردار محمد الیاس ڈوگر کے مطابق تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 102,477 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس کے لیے 391 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔