تتلے عالی:کیاسک سینٹرز پر یوٹیلیٹی بلوں پر اوور چارجنگ
تتلے عالی (نامہ نگار )نادرا کیاسک سینٹرز پر یوٹیلیٹی بلوں پر اوور چارجنگ کی مد میں وصولی کی جانے لگی۔
تتلے عالی اور اس کے نواحی دیہاتی علاقوں میں 33 سے زائد نادرا کیاسک سینٹرز قائم ہیں جن کے مالکان نے نادرا کو ایڈوانس رقم جمع کروا رکھی ہے اور ان کو یوٹیلیٹی بلز کی وصولی پر باقاعدہ کمیشن ملتی ہے ، لیکن مالکان و عملہ من مانیاں کرتے ہوئے ہزار روپے یا اس سے کم رقم کے بل پر 10 روپے اضافی بٹورنا معمول بنا لیا ہے ۔ آخری تاریخ کو دکانداروں، گھروں، کارخانوں کا بل جمع کروانے والے شہریوں کو بلیک میل کرکے جرمانہ سمیت بل کی رقم وصول کی جاتی ہے ۔ بعض کیاسک سینٹر مالکان ان پڑھ، سادہ دیہاتی مرد و خواتین سے وصولی کے باوجود یوٹیلیٹی بلوں کی رقم متعلقہ اداروں کو بھجوانے کے بجائے اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں، جو کہ صارفین کو آئندہ ماہ کے بل میں ساتھ لگ کر آ جاتی ہے ۔ مکینوں نے نادرا حکام سے ایسے نادرا کیاسک سینٹرز کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔