گجرات: اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف کا اجلاس

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر کی زیر  صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف کا اجلاس

گجرات (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی زیر صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جاری سروے ، نئے کلسٹرز کے اضافے اور پی ایم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سروے کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں