انجمن تاجران مین مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کے وفد کی خرم دستگیر سے ملاقات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران مین مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کے صدر حمود الرحمن کی قیادت میں وفد نے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن پر تاجروں کے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون بارے میں آگاہ کیا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف جو آپریشن ہو رہا ہے۔۔۔
اس میں تمام تاجر برادری ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔صدر حمود الرحمن نے وفاقی وزیر خرم دستگیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکروچمنٹ کے عملے کو چاہیے وہ بلاوجہ تاجروں کو ہراساں نہ کریں۔ انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ کے وفد میں جنرل سیکرٹری محمد آصف، سینئر نائب صدور شاہد مغل ،حاجی جمیل، نائب صدر شیخ نعمان ریاض، فنانس سیکرٹری حاجی جمیل، انفارمیشن سیکرٹری چودھری علی رضا، چیئرمین جبار اختر ،چیئرمین حاجی اسلم وڑائچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔