لدھیوالہ وڑائچ :مسلح افراد نے بہن بھائی کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )گھر میں بغیراجازت داخل ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے بہن بھائی کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔
ساہنے والا میں حیدر علی ابوبکر اور رفاقت علی نے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے سے منع کرنے پر 15سالہ صدام کے گھر دھاوا بول دیا ،ڈنڈوں سے صدام اور بہن کائنات کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ، اہل دیہہ نے زخمی بہن بھائی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔