وزیرآباد:پیرافورس کی مین بازار میں تجاوزات خاتمے کیلئے وارننگ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیرا فورس انفورسمنٹ نے مین بازار کا دورہ کیا ،تجاوزات کا معائنہ، قیمتیں چیک کیں۔
د کانداروں کو تجاوزات اور زئد قیمتیں وصول کرنے پروارننگ۔پیرا فورس انفورسمنٹ آفیسر ذیشان کامران بیگ نے دکانداروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کرنے کی ہدایت کی،فٹ پاتھوں اورسڑکوں پرتجاوزات کے متعلق ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیورز کو آگاہ کیا اور وارننگ دی۔