سمو گ پر قابو پانے کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی
زمینداروں اور دھواں چھوڑنے والے بھٹہ مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ سمو گ پر قابو پانے کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے و الے کسانوں ، زمینداروں اور دھواں چھوڑنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، احکامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ او ر مقدمات بھی درج کیے جائینگے ۔انسداد سمو گ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے انسداد سموگ کے سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جو نہ صر ف موٹر وے کے قریبی علاقوں بلکہ ضلع بھر کے تمام دیہات میں مسلسل مانیٹرنگ کریں گی اور جہاں کہیں بھی فصلوں کو جلانے کی شکایت رپورٹ ہوئی تو یہ ٹیمیں موقع پر پہنچ کر متعلقہ کسان، زمیندا ر کو بھاری جرمانہ اور انکے خلاف مقدمہ بھی درج کرائینگی۔