بہاولپور نے ٹی 20بلائنڈ کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بہاولپور نے ٹی 20بلائنڈ کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام تھرڈ ٹی20بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بہاولپور نے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 17 رنز سے شکست دیدی ۔

جناح سٹیڈیم میں بہاولپور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے ، معین اسلم 122 اور راشد 75 رنز کیساتھ نمایا ں رہے ،اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم مقرر اوورز میں 200 رنز بنا سکی۔ اسلام آبار کی طرف سے انیس جاوید 105 کی رنز کھیل کر نمایا ں بلے باز رہے ۔ مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان اور سینئرنائب صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس سعد عرفانی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں