فیکٹری میں آتشزدگی ، ملحقہ سکول میں بھگدڑ،2طالبات زخمی
گرجاکھ میں واقع پلاسٹک دانہ کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گرجاکھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاسٹک دانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، آگ نے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ اس سے ملحقہ گورنمنٹ گرلز سکول میں بھی دھواں داخل ہو گیا ،بھگدڑ سے 2طالبات زخمی ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے گرجاکھ کے علاقہ علی جی ٹائون کے قریب واقع پلاسٹک دانہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ملحقہ سکول میں دھواں پھیلنے سے خوف وہراس پھیل گیا اور سکول کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا جبکہ بھگدڑ کے دوران معمولی طالبات کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ،واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو کے فائر فائٹر بھی پہنچ گئے اورطویل جدوجہد کے بعد بھڑکتی آگ پر قابو پالیا ۔