نو منتخب ممبر پنجاب بار شعیب بھٹی کا ڈسٹرکٹ بار آمد پر شاندار استقبال

نو منتخب ممبر پنجاب بار شعیب بھٹی کا  ڈسٹرکٹ بار آمد پر شاندار استقبال

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )پنجاب بار کے انتخابات میں حافظ آباد سیٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے شعیب بھٹی ایڈووکیٹ کا ڈسٹرکٹ بار میں شاندار استقبال کیا گیا۔

بار روم آمد پر صدر ڈسٹرکٹ بار عثمان افضل چٹھہ سمیت وکلا کثیر تعداد میں موجود تھے۔ شعیب بھٹی نے کہا کہ وہ وکلا کے حقوق کے تحفظ، قانون کی عملداری اور ڈسٹرکٹ بار کے مفادات کے تحفظ کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں