بیوٹیفکیشن آف گوجرانوالہ ڈویژن کے منصوبے مقرر مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے بیوٹیفکیشن آف گوجرانوالہ ڈویژن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کیلئے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود سے وابستہ منصوبوں میں شفافیت اور تسلسل اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال حسن رضا ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہا ئوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کمشنر دفتر جبکہ ڈپٹی ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔