ریلوے لائن کے نزدیک پارک میں لنڈا بازار قائم

ریلوے لائن کے نزدیک پارک میں لنڈا بازار قائم

دوسرے شہریوں سے آ ئے لوگوں کا پارک پر قبضہ ، حادثات کا خدشہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے علاقہ محلہ شمس آباد میں ریلوے لائن کے نزدیک قائم پارک میں ریڑھی لنڈا بازار قائم ہو گیا جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ،لنڈے بازار میں دوسرے شہروں سے آئے لوگوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں ۔اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو اس بازار کے ہٹانے کی درخواست دے دی۔درخواست میں اہل محلہ نے ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ شمس آباد کے سامنے ضلعی انتظامیہ نے ریلوے لائن کے ساتھ کوڑا کر کٹ اٹھا کر ایک چھوٹا سا پارک بنادیا تھاجس کا نام شمس آباد پارک ہے ۔اب کچھ برسوں سے ریلوے انتظامیہ ہر سال سردیوں میں ریڑھی بازار لگوا دیتی ہے جو غیر قانونی ہے ۔درخواست میں اہل محلہ کی جانب سے نشاندہی کی کہ بازار میں دوسرے شہروں سے آئے لوگوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جو پرانے جوتے فروخت کرتے ہیں۔یہ بازار ریلوے لائن کے بالکل نزدیک ہے اس سے حادثات کا بھی خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ریلوے انتظامیہ کہتی ہے کہ یہ جگہ لیز پر دی گئی ہے لیکن کاغذات کے مطابق اس ریڑھی بازار کی جگہ آبادی سے دور بنتی ہے ۔لہذا اس غیر قانونی بازار کو یہاں سے ختم کر ایا جائے اور پارک کو اہل محلہ کیلئے بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں