اتحاد اور سما جی ہم آ ہنگی کیلئے ن لیگ کی علما و مشائخ کا نفرنس

اتحاد اور سما جی ہم آ ہنگی کیلئے ن لیگ کی علما و مشائخ کا نفرنس

علما و مشائخ کے تعاون کے بغیر معاشرے میں امن کا قیام ممکن نہیں:آر پی او

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ملکی سطح پر اتحاد، اعتدال اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ مسلم لیگ (ن)کی علما و مشائخ کانفرنس میں ملک کے نامور علما و مشائخ نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر مفتی انتخابات احمد نوری ،مجددی کی موجودگی خصوصی اہمیت کی حامل رہی۔ انہوں نے پاکستان کی فکری اور تہذیبی وحدت کیلئے علما کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان صرف جغرافیہ نہیں، ایک نظریہ ہے جس کی بنیاد اسلام کی تعلیمات اور عشقِ مصطفی ؐہے۔

کانفرنس کی قیادت کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،سی پی او ایاز سلیم رانا ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد فرقان ،ایم پی ایز قیصر اقبال سدھو ،عمران خالد بٹ،ممبران امن کمیٹی علامہ مولانا خالد حسن مجددی ،قاری زاہد سلیم ،محمد یوسف کھوکھر،محمد سعید احمد سعیدی ،مولانا اکبر نقشبندی ،مفتی شعبان قادری ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف عمران تبسم ،حافظ شاہد فاروق ،مولانا جواد قاسمی کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورعلمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ پولیس اور دیگر ریاستی ادارے ملک میں امن کے قیام کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علما و مشائخ کے تعاون کے بغیر معاشرے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں