مافیا سے اراضی واگزار کرواکر 4 شہریوں کو قبضہ دیدیا

مافیا سے اراضی واگزار کرواکر 4 شہریوں کو قبضہ دیدیا

ناجائز قابضین رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں:ڈی سی کا اجلاس سے خطاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں 4 شہریوں کو قبضہ کی گئی اراضی واپس، نشاندہی کیلئے ریونیو اور پولیس کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ بھی موجود تھے ۔ کمیٹی میں11 کیسز کی سماعت ہوئی 4 کیسز پر موقع پر فیصلہ کر دیا ، اصل مالکان کو فوری قبضہ واپس دلوایا جائے گا، 7 کیسز پر فریقین، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا تاکہ ان کیسز پر بھی حقداروں کو ان کا حق دلوایا جاسکے ۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی اقراء مبین، صدر فیصل مجید، وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ، کامونکے زرغونہ خالد، نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال)ایس ڈی پی اوز، فریقین اور متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ فریقین نے اپنے کیس / درخواست سے متعلق ریکارڈ پیش کیا جسے قانونی کارروائی کیلئے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ناجائز قابضین کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں، ضلع کی انتظامیہ کو مکمل اختیار ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں