ظالم نظام حکومت پوری قوم کو محکموم بنا نا چاہتا :پیر ضیا

ظالم نظام حکومت پوری قوم کو محکموم بنا نا چاہتا :پیر ضیا

حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بے قصور لوگوں کو فوری رہا کریں:تبسم بشیر اویسی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )علما ومشائخ کونسل پاکستان کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئر مین صاحبزادہ پیر محمد ضیا اﷲ قادری منعقد ہوا ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ حنیف طاہر آف پھالیہ نے بتایا کہ ملک بھر کی سنی تنظیمات کے قائدین نے اتحاد اہلسنت اور حقوق اہلسنت کیلئے اپنا کردار ادا کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، ہماری جماعت اس میں بھرپور کردار ادا کرے گی، اس سلسلہ میں 25جنوری 2026 کو مینار پاکستان لاہور میں کل پاکستان سنی کانفرنس ہو گی جس میں شرکت کرنے کے لئے علما ومشائخ کونسل تیاری شروع کر دے ۔

مرکزی چیف آرگنائزر صاحبزادہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ علما ومشائخ اہلسنت کو گرفتار کیا جارہا ہے مساجد ومدارس کی بے حرمتی کی گئی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ،ہم سے زیادہ محب وطن کوئی نہیں ،اس لئے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بے گناہ لوگوں کو فوری رہا کریں۔ چیئرمین صاحبزادہ پیر ضیا اﷲ قادری نے اعلان کیا کہ علما ومشائخ کونسل پاکستان اتحاد اہلسنت کیلئے ہر طرح کی قربانی پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو پر امن پاکستان چا ہیے مگر ظالم نظام حکومت اپنے جبر سے پوری قوم کو محکوم بنانا چاہتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں