سانگلاہل:ڈی سی ننکانہ کا گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا دورہ

سانگلاہل:ڈی سی ننکانہ کا گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا دورہ

آٹھویں کی ٹیچر کلاس روم سے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس ،ہیڈ کی جواب طلبی کا حکم

 سانگلاہل (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ کی حاضری، تعلیمی اور انتظامی امور، صفائی ستھرائی اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طالبات کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا اور انہیں تعلیمی لیکچرز بھی دیئے ۔آٹھویں کلاس میں متعلقہ ٹیچر غیر حاضر پائی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ہیڈ ٹیچر کی جواب طلبی کے احکامات دیئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ، سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور غوثیہ پارک شاہ کوٹ کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری چیک کی، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، اور خسرہ و روبیلا کے ویکسینیشن کیمپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بچہ وارڈ، ڈائلیسز وارڈ، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے کوٹلہ کاہلواں اور ولی پور بوڑا کے دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اورناقص صفائی پرڈپٹی کمشنر نے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی کمپنی کو 15 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ اور صفائی کمپنی کو تین روز میں تحصیل کے تمام دیہاتوں میں صفائی کے بہترین انتظا ما ت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں