صفائی اور گھروں سے کوڑا اٹھانے کا عمل بہتر بنانے کی ہدایت
شہرکی خوبصورتی ترجیح ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب خوبصورت گوجرانوالہ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام اور ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے نگار چوک ریڑھی بازار ،کنگنی والا بائپاس اور ملحقہ آبادیوں میں صفائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ کی مؤثر کولیکشن، نکاسی آب کے نظام اور مجموعی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہری سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے ۔انہوں نے مختلف دکانوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی گئی کہ شہرکی خوبصورتی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔