ڈسکہ :تحصیل بھر میں انسداد خسرہ و روبیلا مہم کا آغاز کردیاگیا
ڈسکہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار )تحصیل بھر میں انسدادخسرہ و روبیلا مہم کا آغاز کردیاگیاڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سادات انور نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سادات انور نے بچوں کی فنگر مارکنگ کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران تحصیل بھر میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے 28 ہزار 202 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے 108 فکسڈ اور آؤٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوتعلیمی اداروں ، ہسپتالوں ، پبلک مقامات اور گھر گھر جا کر بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔