حافظ آباد :ڈپٹی کمشنر کا ہسپتالوں کا دورہ ، سہو لیات کا جائزہ
مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجہ کی فراہم کر دہ سہولیات بارے فیڈ بیک لیا
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اورٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کر تے ہوئے زیر علاج مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ،مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجہ کی فراہم کر دہ سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کے دورہ کے موقع پر جنرل ایمر جنسی، چلڈرن ایمر جنسی اور دیگر وارڈز کادورہ کر تے ہوئے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں ادویات اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات ، مفت ادویات کی فراہمی ، ادویات کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ویلفیئر کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپر وائی یا تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔