شیخوپورہ روڈ پر بکرا منڈی کے سامنے جانور بیچنے والوں کے ڈیرے، ٹریفک جام معمول

شیخوپورہ روڈ پر بکرا منڈی کے سامنے جانور بیچنے والوں کے ڈیرے، ٹریفک جام معمول

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے باجود غیر قانونی مویشی منڈی برقرار ، صبح سویرے جانوروں کی خرید و فروخت ، شہریوں کا ٹریفک کی روانی میں بہتر ی کیلئے بیو پاریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شیخوپورہ روڈ پر منظور شدہ بکرا منڈی کے سامنے سڑک پرجانور فروخت کرنے والوں نے غیر قانونی بکرا منڈی قائم کر لی۔صبح سویرے سڑک پر ہی جانور فروخت کرنے سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،غیر قانونی بکرا منڈی کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل5جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ روڈ نزد منی سٹیڈیم کے ساتھ برسوں سے منظور شدہ بکر منڈی قائم ہے جہاں جانور وں کی خریدو فروخت ہوتی ہے ۔یہ منڈی سڑک سے پیچھے ہے جہاں جانور فروخت ہوتے ہیں۔ اس منڈی کے بالکل سامنے سڑک پر جانور فروخت کرنے والوں نے غیر قانونی منڈی بنا رکھی ہے جو صبح ساڑھے چھ بجے سے نو بجے تک قائم رہتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے باجود غیر قانونی مویشی منڈی ابھی تک قائم ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک سے غیر قانونی مویشی منڈی کا خاتمہ کیا جائے ، جانور صرف منظور شدہ منڈی کے اندر فروخت کئے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی اس طرح نقل وحمل سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں