بھٹوں کے دھوئیں، گردوغبار سے آلودگی میں اضافہ

بھٹوں کے دھوئیں، گردوغبار سے آلودگی میں اضافہ

مٹی،ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں نے مین روڈ پر آلودگی پھیلانے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں اور مسافروں کا جینا محال کر دیا، حکام خاموش

سمبڑیال (سٹی رپورٹر)سمبڑیال اور گردونواح میں بھٹہ خشت کے ٹھیکیداروں، اینٹوں،مٹی ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں نے سموگ تدارک کے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ، بھٹوں سے اٹھتا دھواں اور سڑکوں پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں کے گردوغبار کی وجہ سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،انتظامیہ سمیت محکمہ ماحولیات کے حکام آنکھیں بند کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق جہاں پر پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں وہاں پر سمبڑیال گردونواح علاقوں میں بھٹہ خشت کے ٹھیکیداروں ،مالکان اور بھٹوں سے اینٹیں سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ مٹی،ریت سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالیوں نے مین روڈ پر آلودگی پھیلانے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں اور مسافروں کا جینا محال کر دیا۔

بھٹوں سے اٹھنے والا بدبودار دھواں اور ٹرالیوں سے سے اڑتا گردو غبار فضا میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا سبب بن رہا ہے صبح کے اوقات میں سکول جانے والے بچوں اور علاقہ مکینوں کو فضائی آلودگی کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے سموگ اور فضائی آلوگی کی وجہ سے شہری سانس، کھانسی دمہ اور آنکھوں کی الرجی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے محکمہ ماحولیات اور انتظامیہ کاروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں