ملکوال:میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ ، ادویات فراہم

ملکوال:میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں  مریضوں کا معائنہ ، ادویات فراہم

ملکوال(نمائندہ دنیا )چوٹ دھیراں میں اوورسیز فاؤنڈیشن، اوورسیز ہسپتال اور نذیر میموریل ہیلتھ سروسز کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ، مفت ادویات بھی دی گئیں۔ کیمپ میں گائنا کالوجسٹ، ڈینٹسٹ، آئی سپیشلسٹ سمیت دیگر شعبہ جات کے ڈاکٹروں نے 500سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ۔

 فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے والے جنید ریاض تارڑ نے کہا کہ وہ یہ کام اپنے علاقہ کی عوام بالخصوص مستحقین کی طبی خدمت کرکے جہاں اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا چاہتا ہوں وہاں مجھے اس کار خیر سے دلی و روحانی سکون بھی ملتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں