عالم چوک :دوست نے زبر دستی زہریلی چیز کھلا دی ، نوجوان کی حالت غیر
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )مالک سٹی میں دوست نے نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ دوست کو زبردستی زہریلی چیز کھلا دی حالت غیر ہونے پر فرار ہو گئے ۔
تھانہ اروپ کے علاقے اعوان چوک مالک سٹی کے رہائشی علی رضاکو اس کے دوست عدیل نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پکڑ کر زبردستی زہریلی چیز کھلا دی علی رضا کی حالت غیر ہونے پر تینوں اسے بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، ریسکیو ٹیم نے علی رضا کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔