علی پور چٹھہ :رجسٹری انتقال کا نظام مبینہ کرپشن کی نذر

علی پور چٹھہ :رجسٹری انتقال کا نظام مبینہ کرپشن کی نذر

شہریوں کا شدید احتجاج،اعلیٰ حکام سے معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ میں رجسٹری انتقال کا نظام مبینہ کرپشن کی نذر ہو گیا ، شہریوں کا شدید احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار خادم رسول چیمہ ہفتے میں صرف دو دن رجسٹری اور انتقال کے معاملات نمٹاتے ہیں، تاہم شہریوں کا دعویٰ ہے کہ زمین یا مکان کی ملکیت کے مطابق 300روپے فی لاکھ روپے کے حساب سے مبینہ طور پر اضافی رقوم وصول کی جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ان غیرقانونی وصولیوں پر اعتراض کرے تو جان بوجھ کر فائلوں پر اعتراضات لگا کر مہینوں لٹکا دیا جاتا ہے ۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اشٹام فروشوں اور متعلقہ اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے سارا نظام یرغمال بن چکا ہے ، کئی کئی ماہ تک رجسٹریاں وزیرآباد کے دفاتر کی زینت بنی رہتی ہیں جبکہ نوٹوں کی چمک سے روشن ہونے والی فائلیں فوراً نمٹا دی جاتی ہیں۔ عام شہری وزیرآباد اور علی پور چٹھہ کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔ رابطہ کرنے پر نائب تحصیلدار خادم رسول چیمہ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی پیسہ نہیں لیتے ، وزیرآباد جانے والی فائلوں پر اگر اعتراض درست ہو تو وہ واپس نہیں آتیں،خانہ کاشت بارے انہوں نے مزید کہا کہ ساری باتیں فون پر نہیں کی جا سکتیں، آپ دفتر آجائیں بیٹھ کر سامنے بات ہو جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں